01:40 , 1 مئی 2026
Watch Live

مزدور طبقہ ماحولیاتی تبدیلی کا سب سے بڑا متاثرہ فریق قرار

مزدور اور ماحولیاتی تبدیلی
مزدور اور ماحولیاتی تبدیلی

 

عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائیلر) کے زیرِ اہتمام “ماحولیاتی تبدیلی اور مزدوروں کے حقوق” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ماہرین اور سماجی رہنماؤں نے مزدور طبقے کو موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ قرار دیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ ماحولیاتی تبدیلی کے عمل میں کوئی براہِ راست کردار نہیں رکھتا، لیکن اس کے باوجود یہ طبقہ اس کے سنگین اثرات کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہا ہے۔ ان کے مطابق شدید گرمی، سیلاب اور ماحولیاتی آلودگی جیسے عوامل سب سے پہلے مزدور طبقے کو متاثر کرتے ہیں۔

مقررین نے ایک تشویشناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ولیکا اسپتال میں 78 نوزائیدہ بچوں میں ایڈز کی تشخیص ایک سنگین معاملہ ہے جس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ٹرمپ کا ایران جنگ بندی ختم کرنے کا اشارہ

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جن میں بڑی تعداد مزدور طبقے کے بچوں کی ہے، جو تعلیمی محرومی کا شکار ہیں۔

2015 میں کراچی میں شدید ہیٹ ویو کے دوران ہونے والی اموات کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 300 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم ایدھی فاؤنڈیشن کے ریکارڈ کے مطابق اموات کی تعداد 5 ہزار سے زائد تھی، جن میں اکثریت مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔

مقررین نے زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے مزدوروں کے تحفظ، بہتر سہولیات اور پالیسی سطح پر فوری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ اس طبقے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION